کراچی: مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک پر کریکر حملہ ، 9 افراد جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک پر کریکر حملہ کیا گیا ہے، حملے میں دو بچوں سمیت

نو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

ایس پی بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک پر کریکر حملہ کیا گیا ہے،

حملے میں نو افراد جاں بحق جبکہ دس سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور خواتین شامل ہیں۔

ایس پی بلدیہ نے بتایا کہ گاڑی میں بیس سے پچیس افراد سوار تھے،خواتین اوربچوں کی تعداد زیادہ تھی،

متاثرہ خاندان لانڈھی شیرپاؤ کالونی کا رہائشی ہے جو کہ شادی کی تقریب سےواپس آرہےتھے کہ بلدیہ

مواچھ موڑپر موٹر سائیکل سوار نےکریکر پھینکا، واقعے کے بعد منی ٹرک کےڈرائیورکوحراست

میں لےلیاہے۔

 

اس سے قبل ایس ایس پی فدا حسین جانوری نے واقعے سے متعلق بتایا کہ گاڑی میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا،

دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور

امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *