July 17 | 11pm | ہیڈلائن

|

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے کیس میں گرفتار عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کو عدالت نے جیل بھیج دیا ہے۔

 

 

اسلام آباد میں ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پرعثمان مرزا کی جانب سے تشدد اور ویڈیو کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا اوردیگر ملزمان کو پولیس نے منگل کو ڈیوٹی جج  میاں اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا۔ متاثرہ لڑکی اور لڑکے کی جانب سے حسن جاوید ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ مرکزی ملزم عثمان مرزا کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ فرحان، ادارس اور حافظ عطاء بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

ڈیوٹی جج نے چاروں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ڈیوٹی جج  میاں اظہر ندیم نے ریمارکس دئیے کہ ملزمان 30 جولائی تک جیل میں رہیں گے۔