پاکستان تحریک انصاف مفاہمت کیلئے بالکل تیارہے، زین قریشی


پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مفاہمت کیلئے بالکل تیارہے، پارٹی کی کچھ شرائط ہیں۔

اے آر وائی کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی کا کہنا تھا کہ اسد قیصر نے پہلے دن کہا تھا پی ٹی آئی مفاہمت کیلئے تیار ہے۔ پی ٹی آئی کی کچھ شرائط ہیں، اعتماد کی فضا ہونی چاہیے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی کہتی ہے کہ ہمارا 9 مئی واقعات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بدقسمتی سےغزہ سے متعلق قرارداد پر سیاست کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسمبلی میں شور زیادہ ہونے کی وجہ سے قرارداد کیا پیش کی گئی پتہ نہیں چلا۔

انھوں نے کہا کہ اسپیکر نے دوبارہ قرارداد پڑھی توسب کو سمجھ آئی اور مشترکہ منظور کی گئی۔ فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے۔

زین قریشی نے کہا کہ امریکا میں احتجاج کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ امریکا میں احتجاج امریکا میں موجود پاکستانیوں نے کیا ہے۔ فیصل واوڈا اپنے بیانات کی وضاحت خود ہی کرسکتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہیں۔ علی امین پر بھونڈا کیس بنایا گیا ہے۔ انھوں نے اپنے تمام کاغذات جمع کرائے تھ۔ علی امین گنڈاپور کے کاغذات کی جانچ الیکشن کمیشن نے کی۔ انھیں عوام نے منتخب کرکے وزیراعلیٰ بنایا ہے۔

زین قریشی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ صوبے کے معاملات پر بات کی۔ وزیراعلیٰ کے پی نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ سینیٹ انتخابات پر بھی بات کی۔
پاکستان تحریک انصاف مفاہمت کیلئے بالکل تیارہے، زین قریشی

For more

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *