افغانستان: طالبان حملے میں افغان ایئرفورس کا پائلٹ جاں بحق

ضلع بگرام ميں ايک افغان ایئر فورس آفيسر نصرت کوشان کو مارا گيا ہے جس کے بارے میں طالبان نے دعویٰ کيا ہے کہ پائلٹ کی گاڑی کوانہوں نے گوليوں کا نشانہ بنايا ہے۔

طالبان نے صوبہ ہرات کے چار اضلاع گلران، خشک، کوہسان اور ادرسکان پرقبضہ کرليا ہے جبکہ صوبہ پروان، قندہار اور نمروزکے بھی چار مزید اضلاع  طالبان کے کنٹرول ميں آچکے ہيں۔

افغان فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع شيخ علی کو طالبان کے قبضے سے چھڑاليا گيا ہے اور طالبان باميان کی جانب پيچھے ہٹ گئے ہيں۔

قندھار پر کنٹرول کے ليے افغان فورسز اور طالبان ميں شديد لڑائی جاری ہے جبکہ افغان صوبے غزنی ميں بھی طالبان کی جانب سے پیش قدمی کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان ناجیہ انوری نے توقع ظاہر کی ہے کہ طالبان سے بات چیت اب تیزی سے آگے بڑھے گی اور بہت جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے جبکہ طالبان ترجمان محمد نعیم کا کہنا ہے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے لیکن دوسری جانب سے مخلصانہ نیت ضروری ہے۔

 

دسری جانب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور افغان حکومت کی مذاکرتی ٹیمیوں کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

افغان حکومتی وفد کی قيادت سابق صدر حامد کرزئی اور سابق چيف ايکزيکٹوعبداللہ عبداللہ جبکہ افغان طالبان کے وفد کی قیادت ملاعبدالغنی برادر  کر رہے ہيں۔