مینارِ پاکستان واقعہ ، وزیراعظم کا خاتون سے دست درازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےc کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون سے دست

درازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان واقعہ کا نوٹس لے لیا اور اس سلسلے میں آئی جی

پنجاب سے رابطہ کرکے ہدایت دی کہ خاتون سےدست درازی کرنےوالوں کوفوری گرفتارکیاجائے۔

خیال رہے مینار پاکستان میں لڑکی سےبدتمیزی کے واقعے میں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ، ڈی آئی جی

انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ،سوشل میڈیاویڈیوسے شناخت کر رہے ہیں، بہت جلدملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

یاد رہے لاہور گریٹر اقبال پارک میں 14 اگست کے روز ویڈیو بنانے آنے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کو ہجوم نے

ہراساں کیا تھا، واقعے میں ملوث 400 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ، جس میں متاثرہ خاتون نے

درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ان پر تشدد کیا گیا، موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی گئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے نوٹس لیا اور سی سی پی او سے

رپورٹ طلب کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *