Will send the gang of thieves home and bring people’s government – Imran Khan

گوجرانوالہ:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا حقیقی آزادی مارچ گوجرانوالہ سے گزر رہا ہے اور ہم ایک انقلاب کی جانب گامزن ہیں، چوروں کے ٹولے کو گھر بھیج کر عوامی حکومت لائیں گے۔

imran khan speech today

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ رانا ثنا جیسے قاتلوں سے ہے، شریف،زرداری مافیازکے سامنے قوم نہیں جھکے گی، جوبھی ان کے ساتھ کھڑا ہوا گا وہ ذلیل اورتباہ ہوگا، ہم دنیا کے سب سے عظیم لیڈرکی امت ہے کوئی بھیڑ،بکریاں نہیں، وہ دن چلے گئے، عوام ملک میں قانون اورانصاف کی بالادستی چاہتے ہیں، ڈنڈے مار کر اِدھر اور اُدھر کرنے والے دن چلے گئے۔ جس ملک میں ظلم کا نظام ہو وہاں خوشحالی نہیں آ سکتی، امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، چھوٹا چور جیل، اربوں ڈالر ملک کے لوٹنے والے بیرون ملک لے گئے، نوازشریف نے لندن کے مہنگے علاقے میں چار فلیٹس تسلیم کیے، ہمارا انصاف کا نظام بڑے چوروں کو نہیں پکڑ سکتا، انہوں نے قانون ایسا بنادیا ہے بڑے چوروں کو نہیں پکڑسکتا۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے لکھا کہ ہمارا حقیقی آزادی مارچ گوجرانوالہ سے گزر رہا ہے اور ہم ایک انقلاب کی جانب گامزن ہیں۔ عوام کی شرکت سے شرکا کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، قوم حقیقی آزادی کی ہماری پکار کی حمایت کا ایک واضح پیغام دے رہی ہے۔

 

گوندلانوالا چوک میں لانگ مارچ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ میں نے سمجھا تھا لاہونے بڑا زبردست استقبال کیا، گوجرانوالہ والوں نے تو آج لاہور والوں کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے، ماشااللہ گوجرانوالہ میں جنون اورشعوربھی دیکھ رہا ہوں، آپ ایک دن اپنے بچوں کو حقیقی آزادی کی کامیابی بارے بتائیں گے، پہلے قوم کوحقیقی طورپرآزاد اور پھرایک عظیم قوم بنائیں گے۔ ان کے سہولت کارہینڈلربند کمروں میں فیصلہ کرتے ہیں، پہلے چور پھر بند کمروں میں انہیں پاک کر دیتے ہیں، بند کمروں میں ان کو این آراودینے کا فیصلہ ہوجاتا ہے، ہم ان کوپیغام دے رہے ہیں ہم کوئی بھیڑ، بکریاں، گائے، بھینسیں نہیں، جب چاہے ڈنڈا مارکرادھرادھرکردوہم انسان ہیں۔ چوروں کے ٹولے کو گھر بھیج کر عوامی حکومت لائیں گے۔

 

لانگ مارچ کا چوتھے دن کا سفر گوجرانوالہ پہنچ کر ختم، کل دوبارہ آغاز ہو گا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *