حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اہم فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اہم فیصلہ

 

petrol price

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے 15روز تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررہیں گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے یکم نومبر سے فوری طور پر ایک لاکھ ڈالر تک مالیت کی ایل سیز کلئیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت ایک لاکھ ڈالر مالیت کی ایل سیز کی تعداد 1365 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *