Long march of PTI continues, further delay in reaching Islamabad
تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری، اسلام آباد پہنچنے میں مزید تاخیر
پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے اور نئے شیڈول کے تحت مارچ کی اسلام آباد آمد میں مزید تاخیر ہوگی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے۔
لاہور سے نکلنے کے 5ویں روز لانگ مارچ آج کنگنی والا بائی پاس سے گوندلا والا باغ تک سفر طے کرے گا۔
رانا ثنا اللہ کی عمران خان کو پیشکش
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہئے کہ اپنے مذموم فسادی ایجنڈے کو چھوڑ دیں، عمران خان پاکستان کی دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔
نیا شیڈول جاری
تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت اب شرکا اتوار کو جہلم پہنچیں گے۔
شیڈول کے مطابق بدھ کے روز ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی، جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات اور جمعے لو لانگ مارچ لالہ موسیٰ پہنچے گا۔
ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر جب کہ اتوار کو جہلم پہنچے گا۔
Source : Samaa News