واٹس ایپ مزید دو نئے فیچرز متعارف کرانے پر گامزن

سان فرانسسکو: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو مزید نئی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمپنی

کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ ٹیکنالوجی کی جنگ

میں واٹس ایپ سرفہرست رہے۔

اب واٹس ایپ نے دو نئے فیچرز پر کام شروع کردیا ہے، جن میں سے ایک فیس بک طرز کا فیچر ہے۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے فیس بک کی طرح

میسج پر ری ایکشن دینے کے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔ مستقبل میں صارفین بالکل اُسی طرح

کسی بھی پیغام پر ایموجی بنا کر بھیج سکیں گے جیسا وہ فیس بک میسنجر

یا ٹائم لائن پر آنے والے تبصروں پر کرتے ہیں۔

 

اس کے علاوہ کمپنی نے ملٹی ڈیوائس 2.0 فیچر کا دائرہ مزید وسیع کردیا، جس کے تحت مستقبل میں اینڈرائیڈ ،

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ، ویب براؤزر کے علاوہ صارفین  آئی پیڈ پر بھی بیک وقت اکاؤنٹ لاگ ان کرسکیں گے۔

پہلے مرحلے میں یہ سہولت صرف اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا وہ زبردست فیچر جسے کم لوگ استعمال کرتے ہیں

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے دو ماہ قبل صارفین کے لیے ملٹی ڈیوائس نامی فیچر متعارف کرایا گیا، جس

کے تحت وہ ایک بار واٹس ایپ ویب، ڈیسک ٹاپ یا پورٹل پر اپنا اکاؤنٹ لاگ ان کرلیں تو انہیں دوبارہ

بار  لاگ ان کے لیے کسی بار کوڈ یا خفیہ ہندسوں کی ضڑورت پیش نہیں آتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *