کراچی کے بعض اضلاع سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

محکمہ داخلہ سندھ نےکراچی کے بعض اضلاع اور صوبےکے مختلف علاقوں میں آج  اور کل موٹر سائیکل

کی ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی ۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکشن کے مطابق چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کراچی کے  اضلاع جنوبی، شرقی، وسطی اور غربی میں 19 اور 20 صفر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

خواتین،صحافی، بزرگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد پابندی سے مستثنٰی ہوں گے، محکمہ داخلہ سندھ
خواتین،صحافی، بزرگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد پابندی سے مستثنٰی ہوں گے، محکمہ داخلہ سندھ

نوٹیفکشن کے مطابق حیدرآباد ڈویژن اور میرپورخاص میں بھی دو دن ڈبل سواری پر پابندی ہو گی، ضلع خیرپور میں 6 دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائدکی گئی ہے ۔

لاڑکانہ اور سکھر میں بھی آج اورکل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ، خواتین، بچے، صحافی، بزرگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کےمطابق 28 ستمبر کو شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ فیصلے کا اطلاق نجی اور سرکاری تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *