چاند سے متعلق غلط شہادت پر پانچ سال قید کی سفارش مسترد، جرمانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے چاند کی رویت پر غلط گواہی دینے والے شخص کو پانچ سال قید کی سزا دینے

کی تجویز  دی جسے کابینہ نے مسترد کرتے ہوئے جرمانہ عائد کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

اے آر پی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی

اور سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزارتِ مذہبی

امور نے چاندکی رویت پر غلط یا جھوٹی  گواہی دینے والے کو 5سال قیدکی سزا تجویز کی، کابینہ نے

وزارت مذہبی امورکی سزا سے متعلق سفارش سے اتفاق نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے چاند کی غلط شہادت دینے والے کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی۔

انتخابات اور ای وی ایم

فواد چوہدری نے کہا کہ ’ شفاف انتخابات کیلئے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، وفاقی کابینہ کو ای وی ایم اور پی

ووٹنگ پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے بابراعوان اور علی محمدخان کو ہدایت دی کہ دونوں

اراکین سمندر پار پاکستانیوں میں ای وی ایم کی اہمیت کو اجاگر کریں‘۔

وفاقی وزیر کا کہ

نا تھا کہ ’پارلیمان میں الیکٹرانک ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومت اور

اپوزیشن کے درمیان بات چیت ہوئی، جو خوش آئند ہے اور ہم اس کا خیر مقدم بھی کرتے ہیں،

اوور سیز پاکستانیوں کو  ووٹ کا حق دینا انتخابات کا لازمی حصہ ہوگا، ہم نے

ای وی ایم کی 20مشینیں منگوائی ہوئی ہیں‘۔

 

فواد چوہدری نے اپوزیشن کو ای وی ایم کے معاملے پر ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت بھی دی۔ اُن کا

کہنا تھا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کو سیاسی نظام سے نکالنا زیادتی ہوگی۔

 

دیگر معاملات کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ’اسلام آباد میں بلند و بالا عمارات پرانا معاملہ ہے، تمام تر

کوششوں کے باوجود عمل درآمد نہیں ہورہا،اب بھی ہائی رائزبلڈنگ نہیں بن رہی جتنی بننی چاہئیں تھیں‘۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں ملک میں سیاحت اور کاروبار ہو، ای ویزا سہولت

سے سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *