حادثے کے بعد ہزارہ ایکسپریس شروع کر دی گئی ہے۔

ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد دونوں ٹریک کو بحال کر دیا گیا۔

اتوار کو کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نواب شاہ میں سر ہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرین کی 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد نچلا ٹریک تقریباً 18 گھنٹے بعد بحال ہوا اور ٹرینیں روانہ ہونے لگیں تاہم اوپری ٹریک کو بحال کیا جا رہا ہے۔

وفاقی حکومت کے ریلوے انسپکٹر علی محمد آفریدی نے بتایا کہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین کے پٹری سے اترنے سے 300 سے 400 فٹ ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔

تاہم اس دوران ٹریک کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو گیا اور دونوں ٹریک کو بحال کر دیا گیا۔

دوسری جانب حادثے کی پہلی رپورٹ سامنے آگئی، جس کے مطابق جائے حادثہ پر لائن کو جوڑنے والی بیلٹ غائب تھی، ٹوٹی پٹڑی کے بجائے لکڑی کا ٹکڑا نصب تھا۔

رپورٹ کے مطابق انجنیئرنگ اور مکینکل انجینیئرنگ کے شعبے کی ذمہ داری بھی بنتی ہے، حادثے کے شکار انجن کے ویل بھی خراب تھے، تخریب کاری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ابتدائی رپورٹ میں 6 افسران کے درمیان اتفاق نہیں ہے۔

ریل کی پٹری جوڑنے والی جگہ کو فش پلیٹ کی جگہ لکڑی سے جوڑے جانے کا انکشاف جیو نیوز نے اتوار کو ہی کردیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

ہماری ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں-

خبر کا ذریعہ- Geo TV

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *