. افغان ایئر فورس کو مشکلات، ایک تہائی جہاز ناکارہ ہوگیا

افغان رہنما حيدر ابدالی کا کہنا ہے کہ افغان فضائی کے ايک تہائی طیارے پرواز کے قابل نہيں، جب کہ امريکی گائيڈڈ راکٹ بھی ختم ہوگئے ہیں

افغانستان کی پارليمانی دفاعی کميٹی کے چيئرمين حيدر ابدالی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ افغان فضائيہ کو طالبان کی پیش قدمی روکنے ميں شديد مشکلات کا سامنا ہے۔

امريکی فضائی حملوں ميں کمی بھی طالبان کی پيش قدمی کی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے روسی ساختہ کچھ ہيلی کاپٹر بھی گرائے۔ افغان حکومت کو ايئرپورٹ کے ليے امريکی مدد کی ضرورت ہے۔ جنگ میں افغان ایئر فورس شدید مسائل کا شکار ہوگئی ہے۔

افغان ایئر فورس کے ایک تہائی طیارے اڑنے کے قابل نہیں رہے۔

ابدالی کے مطابق فاضل پرزوں کی کمی اور امریکی ٹیکینکل اسٹاف کی روانگی سے افغان ایئر فورس کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ہمیں ایئر فورس کے لیے امریکی مدد کی ضرورت ہے، پہلے 80 سے 90 فیصد فضائی حملے امریکی اور اتحادی کرتے تھے۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 20 ڈرونز سمیت امریکی افواج کی واپسی سے فضائی حملے ممکن نہیں رہے۔ افغانستان نے مزید راکٹس اور ڈرونز کی درخواست کی ہے، لیکن بتایا گیا ہے کہ اس میں وقت لگے گا۔

امریکی فضائی حملوں میں کمی بھی طالبان کی پیش قدمی کی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔

طالبان کے ہاتھوں افغان پائلٹوں کے قتل سے بھی افغان ایئر فورس مشکلات کا شکار ہے۔

اس حوالے سے پارلیمانی ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین حیدر افضالی کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے روسی ساختہ کچھ ہیلی کاپٹر بھی گرائے ہیں۔

رکنِ افغان پارلیمنٹ اجمل رحمانی کا کہنا ہے کہ ہمیں ایئر فورس کے لیے امریکی مدد کی ضرورت ہے، پہلے 80 سے 90 فیصد فضائی حملے امریکی اور اتحادی کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 20 ڈرونز سمیت امریکی افواج کی واپسی سے فضائی حملے ممکن نہیں رہے۔

اجمل رحمانی کا یہ بھی کہنا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *