میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمٰن انتقال کرگئیں

جنگ اور جیو گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمٰن انتقال کرگئیں۔

محمودہ خلیل الرحمٰن 95 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔ مسز محمودہ خلیل ، میر شکیل الرحمٰن کی والدہ اور میر  ابراہیم رحمٰن کی دادی تھیں۔

محمودہ خلیل الرحمٰن 95 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں— فوٹو: فائل
محمودہ خلیل الرحمٰن 95 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں— فوٹو: فائل

مرحومہ کے اہل خانہ نے کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ایصال ثواب کیلئے گھر سے ہی دعا کی درخواست کی ہے۔

مرحومہ نےایک بیٹا اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔ مرحومہ نے24 پوتے  پوتیاں، نواسے نواسیاں  اور 22  پڑ پوتے پڑپوتیاں، پڑ نواسے پڑ نواسیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔

بانی جنگ میرخلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ کی نماز جنازہ رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں اداکی گئی اور تدفین سوسائٹی قبرستان میں کی گئی۔

نماز جنازہ اور تدفین میں عزیز و اقارب، سینئر صحافیوں سمیت اہم  سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *