پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب موبائل فون پر فنگرپرنٹ اور شناختی کارڈ کا حصول ممکن

واشنگٹن: چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانی اب شناختی کارڈ موبائل

فون پر حاصل کرسکیں گے جبکہ فنگرپرنٹ بھی موبائل فون پر دیے جاسکیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے پاکستانی سفارتخانےمیں نادرا کے

دفتر کا افتتاح کردیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت

پراوورسیزکوسہولیات مہیاکی جارہی ہیں، شناختی کارڈ اب موبائل فون

پرحاصل کیےجاسکتے ہیں جبکہ فنگرپرنٹ بھی

موبائل فون پردیے جاسکیں گے۔

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 84لاکھ اوورسیزپاکستانی ووٹ ڈالنےکےاہل ہیں، الیکشن کمیشن

کی اجازت سےان کی ووٹنگ سہولت پرکام شروع کریں گے ، الیکشن کمیشن آئینی

ادارہ ہے،لیٹرلکھاگیاہےانہیں حکم نہیں دیا۔

 

طارق ملک نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کےکہنےپرانہیں پریزینٹیشن دی گئی،الیکشن

کمیشن کوکوئی غلط فہمی ہوئی ہےواپس آکراسے دورکردوں گا۔

 

گذشتہ ماہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے،

تجدید کروانے کے لیے موبائل ایپ تیار کی تھی ، اس ایپ کی تیاری کے بعد پاکستانی

دنیا میں ایس ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا تھا، جس کی بدولت

شہری اسمارٹ فون کی مدد سے گھر بیٹھے ہی شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *