ویڈیو: فرانسیسی صدر میکرون کو ایک شخص نے انڈا دے مارا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ایک شخص نے انڈا دے مارا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ اس

دوران ہجوم میں سے ایک شخص نے ان کو انڈا دے مارا جو فرانسیسی صدر کے کاندھے پر لگا۔

 

فرانسیسی صدر کو انڈا مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے انڈا مارنے والے شخص کو فوری ہجوم سے نکال کر حراست میں لے لیا۔

فرانسیسی صدر نے واقعے کے بعد کہا کہ اگر وہ شخص مجھ سے کچھ کہنا چاہتا ہے تو اسے میری طرف آنے دیا جائے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل فرانسیسی صدر کو ہجوم میں موجود ایک شخص نے تھپڑ بھی مارا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *