Who will be the next Army Chief of Pakistan? 2022 – ARP News
Who will be the Next Army Chief of Pakistan?
وزیراعظم کو آرمی چیف کی تقرری کی منظوری کابینہ سے لینے کی تجویز
Next Army Chief of Pakistan :
وزیراعظم کو رائے دی گئی ہے کہ وہ نئے آرمی چیف کی تقرری کی منظوری کابینہ سے لیں۔ وفاقی کابینہ کی منظوری سے کسی فورم پر انگلی نہیں
اٹھائی جاسکے گی بلکہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل بھی ہوجائے گی کیونکہ سپریم کورٹ نے بھی اہم تقرریوں کی کابینہ سے منظوری لینے کا حکم دے رکھا ہے۔
حکومت میں شامل 2 اہم ترین سیایس جماعتیں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ وزیر اعظم پر چھوڑنے کی حامی ہیں۔
اتحادیوں نے حکومت کو پیغام بھجوایا ہے کہ وزیراعظم طے شدہ طریقہ کار کے تحت فیصلہ کریں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے نومبر 2016 میں پاک فوج کی کمان سنبھالی تھی ، 2019 میں ان کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع دی گئی تھی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں اور اب وہ مختلف فارمیشنز کے الوداعی دورے بھی کررہے ہیں۔
Source : Samaa News