موبائل فون کیوں مانگا؟ شوہر نے بیوی کو قتل کرڈالا

اٹک: شوہر نے موبائل فون مانگنے پر بیوی کو قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مار لی، ملزم کو زخمی حالت

میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اٹک میں پنڈی سلطانی کےعلاقےمیں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں شوہر نے

موبائل فون مانگنےپربیوی کوفائرنگ کرکےقتل کردیا اور خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، ملزم9 سال بعد سعودی

عرب سےپاکستان آیاتھا۔

 

یاد رہے گذشتہ دو ماہ قبل پنجاب میں شہر جڑانوالہ میں شوہر نے خلع مانگنے پر کانسٹیبل بیوی کو

فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

 

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نعیم شہزاد کی شادی جھمرہ روڈ ایمان سٹی کی رہائشی کانسٹیبل ثمینہ سے

ہوئی تھی، کچھ عرصہ بعد میاں میں جھگڑوں کی وجہ سے حالات خراب ہوئے تو ثمینہ نے شوہر سے

علیحدگی کے لیے خلع کی درخواست دائر کی تھی۔

 

بیوی کی جانب سے خلع کی دائر درخواست پر شوہر کو غصہ تھا، جس کے باعث ملزم نے کانسٹیبل ثمینہ

پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی، گولی خاتون کے سینے پر لگی جو خاتون

کے لیے باعث اجل بنی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *