Imran Khan was not hit by a bullet – Maryam Aurangzeb

Imran Khan was not hit by a bullet – Maryam Aurangzeb

Imran Khan was not hit by a bullet

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صحت مند ہے، مسلسل الزام تراشی کررہے ہیں، ان لوگوں پرسوالیہ نشان ہے جو عمران خان پر یقین کررہے ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کالانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہوچکا ہے، لانگ مارچ کا نہیں مگر عمران خان کا مقصد سمجھے چکے ہیں۔عمران خان،عوام پاگل اوربے وقوف نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں مخالفین کو جھوٹے مقدمات بناکر جیلوں میں ڈالا اور اب کہتے ہیں ایف آئی آرمیری مرضی کےمطابق کاٹی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی طریقے سے عمران خان کی حکومت کوہٹایا گیا، پاکستان میں پہلی بار عدم اعتمادکی تحریک کامیاب ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہماری گھڑی وقت بتاتی ہے مگر توشہ خانہ کی گھڑی نے عمران خان کی اوقات بتائی۔ الزام عائد کیا کہ عمران خان گھڑی کے پیسے منی لانڈرنگ کرکے نپا کستان لائے۔ عمران خان صاحب ان تمام چیزوں کا آپ کو حساب دینا ہوگا۔

Source : Samaa News

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *