وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے
وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے۔
وہاب ریاض نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سینٹرل پنجاب سے کھیلتے ہوئے خیبر پختونخوا کیخلاف
عادل امین کی وکٹ لےکر یہ سنگ میل عبور کیا۔
وہاب ریاض یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے پاکستانی جب کہ دنیا کے آٹھویں بولر ہیں۔
ویاب ریاض سے قبل سہیل تنویز ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے واحد پاکستانی بولر تھے۔
ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو کے پاس ہے
جنہوں نے 501 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 543 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔