The England team coming to Pakistan will also bring its own chef

The England team coming to Pakistan will also bring its own chef

 

Pakistan vs England Test Match 2022

پاکستان کے دورے پر آنیوالی انگلش ٹیم اپنا شیف بھی ساتھ لائے گی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز دسمبر میں کھیلی جائے گی جس کے لیے انگلش ٹیم 27 نومبر کو پاکستان
آئے گی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بین اسٹوکس کی قیادت میں آنے والی ٹیم اپنا شیف بھی ساتھ لائے گی جب کہ انگلش ٹیم کے ساتھ آنے والا شیف وہی شیف ہے جو 2018 کے فیفا ورلڈکپ میں انگلینڈ کی مینز فٹبال ٹیم کا شیف تھا۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے پہلی مرتبہ غیر ملکی دورہ کرنے پر ٹیم کے لیے ایک شیف کو رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2019 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران انگلش ٹیم کے کرکٹر جیک لیچ فوڈ پوائزن کا شکار ہوگئے تھے جس وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران انگلش کرکٹر معین علی نے کراچی اور لاہور کے کھانوں بات کی تھی جس میں انہوں نے لاہور کے مقابلے میں کراچی کے کھانوں کی تعریف کی تھی۔

Source : GEO News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *