شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے گراؤنڈ میں شائقین کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 50 فیصد شائقین میچ دیکھ سکیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ

(پی سی بی) ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجرا کے لیے میکنزم تیار کرے گا۔

اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کیسز اور

ویکسینیشن مہم کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ این سی اوسی نے نیشنل ٹی 20ٹورنامنٹ کے لیے

پی سی بی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران فیصلہ ہوا ہے کہ گراؤنڈ

میں شائقین کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

 

ذرایع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے ٹی 20میچز کیلئے پی سی بی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور فیصلہ

کیا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 50 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی سہولت دیں گے۔

 

اس ضمن میں جاری مراسلہ کے مطابق ویکسینیٹڈ افراد کو کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت

ہوگی، پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجرا کیلئے میکنزم تیار کرے گا، پی سی بی کرکٹ

میچز کیلئے سیکورٹی انتظامات کی ذمہ دار ہو گی، پی سی بی کرکٹ گراؤنڈ میں ایس

او پیز پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہوگی۔

ذرایع نے مزید کہا کہ این سی او سی نے وزارت صحت، داخلہ اور چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھجوا دیا۔

این سی او سی نے چیئرمین، سی ای او اور سی او او کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *