FIFA World cup was started with the recitation of the Holy Quran.

FIFA World cup was started with the recitation of the Holy Quran.

FIFA World cup was started with the recitation of the Holy Quran.
قطر میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔

تلاوت کلام پاک ایک معذور حافظ قرآن غانم لالمفتاح نے کی جس میں سورۃ الحجرات کی بہت ہی عمدہ آیت کا انتخاب کیا گیا جن میں توحید اور مساوات کا خصوصی درس تھا، معذور حافظ قرآن کو ہزاروں تماشائیوں نے زبردست انداز میں سراہا۔

شاندار افتتاحی تقریب میں قطر کی ثقافت اور روایات کو پیش کیا گیا جبکہ دنیا بھر کی ثقافتوں کو متحد کرنے کی کوشش بھی کی گئی، افتتاحی تقریب دنیا کے 500بڑے ٹی وی چینلز پر دکھائی گئی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز قطر کی روایت، ثقافت اور تاریخ کی پرفارمنس سے ہوا۔ تقریب میں امریکی اداکار مورگن فری مین نے بھی شرکت کی جنہوں نے عرب اور مغربی ثقافتوں کو متحد کرنے کی کوشش کرنے کا پیغام دیا۔

رپورٹس کے مطابق قطر نے فٹبال ورلڈ کپ کو اسلام کی اشاعت ایک ذریعہ بناتے ہوئے 2,000 مبلغین کی ایک ٹیم تیار کی ہے جو لوگوں کو دین کی تبلیغ دیں گے۔

Source : SAMAA News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *