لاہور میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق
لاہور کے علاقے باٹا پور میں ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے دو بہنوں سمیت 3 بچیاں جاں بحق
اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق باٹا پور کے علاقے اتوکے اعوان میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 3 کم عمر بچیاں
جان کی بازی ہار گئیں، جاں بحق بچیوں میں 2 بہنیں اور ان کی کزن شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سیرت، اس کی بہن ابیہہ اور کزن اریحہ شامل ہیں،
جاں بحق ہونے والی دو بہنوں کی دادی صفیہ بی بی زخمی ہوئیں جنہیں
مناواں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔