-پاکستان: گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے

پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت برقرار ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران وائرس کے باعث مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے

، ملک بھرمیں اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 788 ہو گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں

52 ہزار 112 کورونا ٹیسٹکیے گئے جن

 

میں سے ملک بھر میں 3 ہزار 838 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور اس دوران کورونا مثبت کیسز کی

شرح 7 اعشاریہ 36 فیصد رہی۔

 

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک

بھر میں کورونا

 

وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119ہوچکی ہے ، جن میں سے اب تک سندھ میں کورونا کے

کیسز کی تعداد

 

4 لاکھ 31 ہزار 636 ہوچکی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 853 ہے ، صوبہ پنجاب میں

تین لاکھ 93 ہزار

 

136 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 99 ہزار 263 شہریوں میں کورونا کی تشخیص

ہوچکی ہے

 

، صوبہ بلوچستان میں 32 ہزار 230 ، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 95 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 906 افراد میں

کورونا وائرس کی

تصدیق ہوچکی ہے۔

 

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب سب سے

زیادہ اموات

پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 11 ہزار 876 افراد جان لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں کورونا سے

6

ہزار 875 افراد

کو انتقال ہوا اسی طرح صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 4 ہزار 963 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، وفاقی

دارالحکومت اسلام

آباد میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 866 ہے جب کہ گلگت بلتستان میں 173، صوبہ بلوچستان

میں 338 اور

آزاد کشمیر میں اب تک 697 افراد کورونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *