Firing at Ex Prime Minster Imran Khan’s container in Wazirabad.
وزیرآباد میں عمران خان کے کینٹینر پر فائرنگ
اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی کے کینٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
وزیرآباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے مرکزی کینٹینر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی ہوئے، جب کہ عمران خان محفوظ ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ پولیس نے کنٹینر کو سخت سیکیورٹی حصار میں لے لیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت نوٹس
دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، اور زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ عمران خان خیریت سے ہیں۔
Source – Samaa News