-ملک بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 971 ہو گئی

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 32 اموات ہوئیں جن میں سے 16 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 841 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 15 فیصد, اسکردو میں 25 فیصد،لاہور 19 فیصد اور اسلام آباد میں 33 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے راولپنڈی میں 24 فیصد,کراچی میں 49 فیصد،مظفر آباد میں 28 فیصد اور گلگت میں 54 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 32، پنجاب میں 17 ہزار 498، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 5،اسلام آباد میں 1 ہزار 500، بلوچستان میں 1 ہزار 432،گلگت بلتستان میں 706, آزاد کشمیر میں 463 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 782 ہو چکی ہے۔

بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 267 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 54 ہزار 122 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 1 ہزار 875 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 22 ہزار 685, بلوچستان میں 29 ہزار 451، گلگت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *