وفاقی کابینہ کا اجلاس، روس سے 4.5 میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت

وفاقی کابینہ کا اجلاس، روس سے 4.5 میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت

Federal cabinet approves import of wheat from Russia

Federal cabinet approves import of wheat from Russia

وفاقی کابینہ نے روس سے ساڑھے 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی، عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 15 ارب روپے دینے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے روس سے ساڑھے 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم 372 ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت میں درآمد کرنے کی اجازت دے دی جبکہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 15 ارب روپے دینے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

وفاقی کابینہ کو سیلاب متاثرین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس کے بعد اجلاس نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس جلد بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ نے تیل و گیس کی تلاش کے معطل لائسنس بحال کرنے کی منظوری بھی دیدی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے وزارت اطلاعات میڈیا مہم کیلئے 2 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی توثیق کردی، اجلاس کے شرکاء نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے یکم دسمبر کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے 8 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی گئی جبکہ کے الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف کے فیصلے کی بھی توثیق کردی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے فیصلوں کا اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔

Source : Samaa News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *