July 18 | 12am | ہیڈلائن

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت  عمران خان کو ابھرتا ہوا نہیں دیکھنا نہیں چاہتا ہے۔

 

منگل کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کی ۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت نے ہمارے ملک میں دستانے پہنے ہیں اور ملک پر غیر اعلانیہ ہائبرڈ جنگ شروع ہوئی ہے جس میں آنے والے دنوں میں مزید تیزی آئے گی۔

 

اپرکوہستان میں چینی شہریوں پر مبینہ حملے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم والے معاملہ کی تفتیش مکمل کر لی ہے اور چینی تفتیش کار ہمارے کام سے مطمئن ہیں۔ چین وپاکستان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

 

افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد والے واقعہ پر انھوں نے کہا کہ اسلام آباد واقعہ کی فوٹیج کو دیکھا ہے اور اس میں ملوث افراد تک پہنچ گئے ہیں۔اس واقعہ پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اوراس کیس سے  ہم پیچھے نہیں ہونگے۔ ہماری تفتیش میں افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا کا کیس نہیں ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ افغان سفیر کی بیٹی تفتیش کا حصہ بنیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہمارا امن افغانستان سے منسلک ہے۔

 

اس حوالے سے انھوں نے مزید کہا کہ فارن آفس کا کام ہے کہ ڈپلومیٹس کو صورتحال بتائیں۔ افغان سفیر کی بیٹی نے جو موبائل فون ہمیں دیا اس میں سے ڈیٹا کلئیر کرکے دیا۔ اس واقعے سے منسلک ٹیکسی ڈرائیور محنت کش لوگ ہیں اور یہ تمام تر معلومات فارن آفس کو دے دی ہیں۔

 

وزیر داخلہ نے اہم نکتہ اٹھایا کہ جوہر ٹاؤن کا واقعہ ایف اے  ٹی ایف اجلاس سے 1 روز قبل ہوا جبکہ داسو واقعہ بھی جے سی سی سے 1 روز قبل ہوا۔ افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ افغان کانفرنس سے 1 روز قبل ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام قانون نافذ کرنے والوں کو کہہ دیا ہے کہ سیکورٹی پر نظر رکھیں۔

 

آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق انھوں نے کا کہ پاکستان تحریک انصاف کشمیر میں جیتنے جارہی ہے۔ مریم نواز کشمیر میں عمران خان کے خلاف مہم چلارہی ہیں۔ مریم نواز دھرنے کا شوق رکھتی ہیں ۔

 

شناختی کارڈ کے معاملے پر انھوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ کے معاملہ پر کام جاری ہے۔ اب تک 19 افراد کو شوکاز نوٹس دیا ہے اور 7 افراد کو کراچی سے گرفتار کیا ہے۔ جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں تک پہنچ چکےہیں