برطانوی اخبار نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی

برطانوی اخبار نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی

British newspaper apologized to Shehbaz Sharif

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ قبول کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہباز شریف پر لگائے گئے اپنے الزامات پر معافی مانگ لی۔

برطانوی اخبار نے معافی نامہ عدالت میں جمع کرادیا جبکہ اپنے آفیشل پیج پر بھی جاری کرتے ہوئے الزامات واپس لیتے ہوئے شہباز شریف سے معافی مانگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں، قبول کرتے ہیں کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے فیصلے کیلئے تیرہ دسمبر کی تاریخ دی تھی، اس سے قبل ہی ڈیلی میل نے اپنے الزامات سے دستبردار ہوتے ہوئے شہباز شریف سے معذرت کی ہے۔

ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں برطانوی حکومت کی جانب سے دیئے گئے فنڈز میں خورد برد کا الزام لگایا تھا، ڈیوڈ روز نے یہ خبر شائع کی تھی، جس پر شہباز شریف نے ڈیلی میل کیخلاف برطانیہ میں ہی کیس دائر کیا تھا۔

برطانوی اخبار کی 14 جولائی 2019ء کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے دیئے گئے فنڈز چوری کئے تھے۔

ڈیلی میل کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شہباز شریف سے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی گئی اور بتایا گیا کہ چوری ہونیوالی رقم میں ڈی ایف آئی ڈی کی سیلاب زدگان کیلئے دی گئی گرانٹ بھی شامل تھی۔

Source : SAMAA News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *