حکومت کا دسویں اور بارہویں کلاس کے طلبہ کو پاس کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے میٹرک اور انٹر کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس

منعقد کی گئی، جس میں دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Video

https://www.youtube.com/watch?v=9DhCwGba3mI

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیل ہونے والے طلبہ کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کانفرنس میں یہ بات سامنے آئی کہ کرونا صورت حال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات

ممکن نہیں ہیں، اس لیے تمام طلبہ کو پاس کر دیا جائے گا۔

کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں 2 بار ہوں گے، اور ان امتحانات

کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے، اور آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *