گوجرانوالہ: وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہلاکتیں 10 ہوگئیں
گوجرانوالہ میں وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی جبکہ 7 افراد زخمی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ویگن کو منی ٹرک نے ٹکر ماری جس سے وین کے پچھلے حصے میں رکھا سلنڈر پھٹ گیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہوگئے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کا شکار مسافر ویگن راولپنڈی سے گوجرانوالہ آئی تھی۔