کیا طالبان نے افغان پولیس کی وردی بھی تبدیل کر دی؟

طالبان کے افغان دارالحکومت کابل پر کنٹرول کے بعد قندھار  پولیس کی نئی وردی میں تصاویر  اور 

ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر  پر افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار  کی پولیس کی ویڈیوز اور

تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جن میں درج کیپشنز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قندھار کی پولیس کو نیا یونیفارم فراہم کیا گیا ہے۔

شیئر کی  گئی ویڈیوز  اور  تصاویر کے مطابق قندھار  پولیس کی نئی وردی گہرے نیلے رنگ کے کپڑے پر

آرمی پرنٹ کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔

افغان اردو کے ٹوئٹر ہینڈلر  پر قندھار پولیس اہلکاروں کی ایک منٹ سے زائد ویڈیو شیئر کی گئی ہے

جس میں اسلحہ اٹھائے پولیس اہلکاروں کو نئی وردی پہنے دیکھاجاسکتا ہے۔

ویڈیو پر درج کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ قندھار میں پولیس فورس کو نئی وردی فراہم کر دی گئی ہے جس

سے شہر  کا نظم و ضبط برقرار  رکھنے میں مدد ملے گی۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل افغان پولیس کی وردی سرمئی رنگ کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر طالبان کی کچھ منفرد اور دلچسپ

سرگرمیوں کی ویڈیوز  وائرل ہو چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *