کرونا وائرس: ایک روز میں 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 69 اموات رپورٹ کی گئیں
جبکہ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے
69 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 604 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 909 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک
میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 ہوگئی۔
ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ
33 ہزار 373 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 62 ہزار 918 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک
میں 1 کروڑ 76 لاکھ 47 ہزار 941 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد
رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 639 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔
ویکسی نیشن کی صورتحال
ملک میں اب تک 3 کروڑ 99 لاکھ 51 ہزار 787 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 52 لاکھ 69 ہزار 699
افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔