’کورونا ویکسین کے بغیر طلبہ اب نہ امتحان دے سکیں گے نہ ہی پریکٹیکلز‘

صوبہ سندھ میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی نے طلبہ و طالبات کی کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے 

اہم قدم اٹھالیا۔

 

 طلبہ وطالبات کی کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی کی جانب سے  نوٹیفکیشن

جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 17 سال اور  اس سے زائد عمر کے طلبہ ویکسین لگوائے

بغیر کالج میں داخل نہیں ہوسکتے۔

 

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ وطالبات امتحان دے سکیں گے نہ

ہی پریکٹیکلز دے سکیں گے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کورونا سے بچاؤ  کے لیے  تعلیمی اداروں میں 17 سال اور اس سے

زائد عمر طلبہ کی ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

 

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 6 دن کے اندر انتظامات مکمل کر کے ویکسینیشن کا آغاز کیا جائے گا، تدریسی

عمل کے تسلسل اور بچوں کی حفاظت کے لیے ویکسینیشن کرانا لازمی ہوگا۔

 

ویکسینیشن کے لیے بچوں کے والدین کو اعتماد میں لے کر رضامندی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *