کتوں کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے والی خاتون کا خوفناک انجام

دنیا میں کئی اینیمل لوورز جانوروں کے تئیں اپنے لگاؤ کے لئے مشہور ہیں ، وہ جانوروں کے لیے کام کرتے ہیں ،

بے بس جانور اپنے درد کو بیان کرنے سے قاصر ہیں ، ایسی صورت حال میں جانوروں سے محبت کرنے

والے لوگان کی پریشانیوں کو سمجھتے ہیں اور اس سمت میں کام کرتے ہیں ۔

 

لیکن بعض اوقات جانوروں کو سمجھ پانا مشکل ہوجاتا ہے ، جب ان کا موڈ خراب ہوتا ہے ، تو اس

کو سمجھا نہیں جا سکتا، پنسلوانیا میں رہنے والی ساٹھ سالہ روڑا واگنر کو اپنی جان گنوا کر

جانوروں کے اس مزاج کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روڑا واگنر گزشتہ ایک ماہ سے اپنے روم میٹ کے تین کتوں کی دیکھ بھال کر

رہی تھی، جب اس کی روم میٹ کام پر چلی جاتی تھی تو روڑا اس کی دیکھ بھال کرتی تھی ،

کتے بھی ساٹھ سال کی روڑا کے ساتھ دوستانہ ہو گئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دلخراش واقعہ اٹھائیس جولائی کو پیش آیا، معلومات کے مطابق اس روز دو کتے

روڑا کے سامنے لڑتے ہوئے

دیکھے گئے، روڑا نے انہیں روکنا چاہا ، لیکن کتے اتنے وائلڈ ہو چکے تھے کہ انہوں نے خود روڑا پر ہی حملہ کردیا اور اس کی جان لے لی۔

 

اطلاعات کے مطابق روڑا واگنر کو پٹ بل نے نوچ نوچ کر مار ڈالا ، واقعہ کے عینی شاہدین نے بتایا کہ آپس میں

لڑنے والے دو کتوں کو روکنے کے دوران کتوں نے روڑا واگنر پر حملہ کر کے اس کی جان لی۔

 

دلخراش واقعے کے بعد روڑا کی لاش برآمد کی گئی تو اس کی شناخت مشکل ہوچکی تھی ، کتوں نے روڑا کو بری

طرح نوچ لیا تھا، اس واقعے کے بعد روڈا کے قریبی ساتھی صدمے میں ہیں ۔ کوئی بھی یقین نہیں کر پا رہا کہ

جو خاتون کتوں سے اتنی محبت کرتی تھی ، وہ آج ان ہی کی وجہ سے زندہ نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *