. فائرنگ سےسابق ایم این اے جمشیددستی کا بھائی قتل ملزم گرفتار کر لیا گیا

مظفرگڑھ،تھرمل چوک پرسابق ایم این اے جمشیدخان دستی کے بھائی مشتاق دستی پر فائرنگ، 

مشتاق خان موقع پر جابحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے جمشید دستی کے بڑے بھائی مشتاق خان پہلوان ایک فیصلہ میں

موجود تھے،  بہاری کالونی کے قریب دوسرے فریق نے فائر کردیا جس سے مشتاق خان دستی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق مقتول مشتاق دستی تنازعہ کے فیصلہ کے لیے پنچایت میں موجود تھے

کہ ایک فریق نے فائرنگ کردی۔ مخالفین کی  فائرنگ نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی کو ابدی نیند سلا دیا۔

جمشید دستی کے بھائی پنچایت کے دوران فائرنگ سے جاں بحق، وزیراعلی کے حکم پر پولیس نے مرکزی ملزم کو

گرفتار کر لیا مظفر گڑھ (سوسائٹی نیوز) زمین کے تنازعے کی پنچایت میں فائرنگ سے عوامی راج پارٹی کے

سربراہ و سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی جاں بحق ہوگئے۔ایک شخص زخمی ہو گیا۔

 

وزیر اعلی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس نے تیزی سے

کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم احمد شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیل کیمطابق تھرمل بائی پاس کے

قریب بستی شیر آباد میں زمین کے تنازعے کی پنچایت میں دونوں فریقین میں ثالثی کیلئے مشتاق دستی

کے نام پر اتفاق ہوا۔ پولیس ذرائع کیمطابق دوران پنچایت فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم

احمد شاہ نے پستول سے مخالف فریق پر فائرنگ کردی۔مشتاق دستی دونوں کے بیچ بچاو کیلئے درمیان

میں آئے تو دوگولیاں انہیں لگیں اور ایک گولی مخالف فریق کو لگی۔ مشتاق دستی موقع پر ہی

دم توڑ گئے جبکہ زخمی کو ریسیکیو اہلکاروں نے ہسپتال پہنچا دیا۔اس موقع پر لوگوں میں شدید اشتعال

پھیل گیا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم جمشید دستی نے اپنے ساتھیوں سمیت موقع پر

پہنچ کر حالات کو بمشکل قابو کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے پولیس کو فوری کاروائی کا حکم دیا جس پر

پولیس نے تیزی سے کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم احمد شاہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے

جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *