جام پور میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

جام پور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 6 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔

بچے کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر سوشل میڈیا پرمصروف تھا اور غلط انجیکشن لگانے سے بچے

کی موت واقع ہوئی۔ ورثاء کے احتجاج پر ڈاکٹر ڈیوٹی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

 

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوا کے ری ایکشن کے باعث بچے کی موت واقع ہوئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے ڈاکٹر کو معطل کر دیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *