پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے ناکے لگانے پر پابندی عائد
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے پولیس اہلکاروں کے ناکے لگانے پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ڈولفن فورس،
پیروفورس اور پولیس اہلکاروں کے ناکے لگانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے دوٹوک کہا کہ سب انسپکٹر سےکم عہدے کے افسرناکہ نہ لگائے، ڈولفن،پیرو فورس
کوصرف فرسٹ ریسپانس کیلئےاستعمال کیاجائے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ 1787 پر ایمرجنسی کالز پر شکایت کومتعلقہ سرکل افسر کوٹرانسفر کیا جائے،
بدتمیز، غیرذمہ اہلکاروں، افسران تھانوں میں تعینات نہیں ہوں گے۔
بچوں سے زیادتی کے واقعات روکنے کیلئے بھی اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ زیادتی کے واقعات
روکنے کیلئے اسپیشل آگاہی ٹیمز تعلیمی اداروں میں بھیجیں جائیں گی۔