امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، یومِ دفاع پر وزیراعظم کا واضح پیغام

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یومِ دفاع پر واضح پیغام دیتے ہوئے کہا امن کی خواہش کو ہماری

کمزوری نہ سمجھا جائے ، ہمارے شہدا اور غازی  ہمیشہ سےقوم کی امید اور فخر ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے

کہ 6ستمبرمسلح افواج کےشہداورغازیوں کوخراج عقیدت  پیش کرنےکادن ہے، وطن کی سلامتی

 

پرجانوں کانذرانہ پیش کرنےوالوں کوقوم سلام پیش کرتی ہے، زندہ قومیں آزمائشوں سےگزرکراوربھی

مضبوط ہوجاتی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک افواج نےثابت کیاوہ وطن کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کےلیے

تیارہیں، 6ستمبر1965کودشمن نےجنگ مسلط کی تو پوری  قوم اٹھ کھڑی ہوئی، بہت سے نہتے

لوگ پیدل ہی سرحدوں کی طرف چل پڑے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ 1965میں پاکستانی قوم دشمن کےسامنےچٹان کی طرح ڈٹ گئی ، ہماری جوان جان

کی پرواکیےبغیرجرات وبہادری سےلڑے،دشمن نے کبھی بھی پرامن بقائےباہمی کامظاہرہ نہیں کیا،

دشمن نےقیام پاکستان سےلےکرآج تک ہم پرکئی جنگیں مسلط کیں، دشمن

ہمارےخلاف پروپیگنڈا اورکارروائیاں کرتاچلاآرہاہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت بھارت اورمقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پرظلم ڈھارہی ہے، ہماری امن

کی خواہش ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے، ہمارے شہدا اورغازی ہمیشہ سےقوم کی امید اور فخر ہیں۔

 

بھارت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ بھارت علاقائی امن اورپاکستان کونقصان پہنچانےکی

کوشش میں لگاہواہے، بھارت کاانتہاپسندچہرہ دنیامیں بے نقاب کرتےرہیں گے، ہماری

فورسزنےبروقت کارروائی کرکےبھارت کاچہرہ بےنقاب کیا۔

 

کشمیر سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن کاواحدراستہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ

کشمیرکاحل ہے، بھارت کوکشمیریوں کوحق خودارادیت دیناہی پڑےگا،آئیےیوم دفاع کےولولہ انگیزجذبے

کوسینوں میں تازہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *