پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا مشن ، حکومت کا بڑا فیصلہ

سلام آباد : حکومت نے قومی انسدادپولیومہم رواں ماہ چلانےکافیصلہ کرلیا ، قومی انسداد پولیو

مہم3مراحل میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں چلائی جائے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی انسدادپولیومہم رواں ماہ چلانےکافیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں

وفاقی حکومت نے صوبوں سےقومی انسدادپولیومہم پرمشاورت مکمل کرلی ہے، قومی

انسداد پولیو مہم آزاد کشمیر،گلگت بلتستان،چاروں صوبوں میں چلے گی۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم3مراحل میں چلائی جائےگی، پہلےفیز

میں خیبر پختونخواہ کے34اضلاع میں17تا21ستمبر مہم چلےگی جبکہ دوسرے فیز میں ملک

بھر میں انسداد پولیومہم 20تا 24ستمبرمنعقدہوگی۔

 

ذرائع کے مطابق تیسرےفیزمیں جنوبی وزیرستان میں مہم27ستمبرتا1اکتوبرچلےگی، ملک بھر

میں3 روز انسدادپولیومہم اور 2روزکیچ اپ ڈیز ہوں گے جبکہ پولیو کے حساس علاقوں

میں 5 روزہ مہم اور 2 کیچ اپ ڈیز ہوں گے، کیچ اپ ڈیزمیں رہ جانےوالےبچوں

کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔

 

ذرائع نے بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم میں ساڑھے 4 کروڑ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی،

مہم میں 6 تا59ماہ کےبچوں کی وٹامن اےکی ویکسی نیشن ہوگی، وٹامن اےکی ویکسی

نیشن کامقصدبچوں کی قوت مدافعت بہتربناناہے۔

 

ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 20.42ملین بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کاہدف ، سندھ

میں 9.35ملین بچوں کی پولیوویکسی نیشن کاہدف اور خیبرپختونخوامیں 6.9ملین

بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 

بلوچستان 2.53ملین، آزادکشمیرڈھائی لاکھ بچوں ، گلگت بلتستان میں 0.35ملین بچوں کی

پولیوویکسی نیشن ہوگی جبکہ 335387 فرنٹ لائن ورکرزقومی

انسدادپولیومہم میں حصہ لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *