شیخوپورہ میں 6 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی

شیخوپورہ میں مبینہ زیادتی کے بعد  6 سالہ بچی کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے مانا والا میں ایک 6 سالہ  بچی اسکول سے واپسی

پر چیز لینے دکان پرگئی تھی اور لاپتہ ہوگئی۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ بچی کی لاش مل گئی ہے ، مبینہ طور پر بچی کو زیادتی

کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق ملزم دکاندار ہے، ملزم کو شک کی بنیاد پرگرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا،ملزم

کی نشاندہی پربچی کی لاش نہرکےقریب سے ملی ہے،بچی کے اسکول سےگھر نہ آنے

پر والد نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

 

آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ میں 6 سال کی لاپتہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے کا نوٹس

لیتے ہوئے  آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے گرفتار ملزم کے خلاف

سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *