محمد نعمان طاہر کو مہرے والا تعینات ہونے پر عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے خوش آمدید
سٹاف کی کمی کی وجہ سے کاروائی تاخیر کا شکار ہوتی ہے. نعمان طاہر
مہر ے والا سے محمد نعمان طاہر کو مہرے والا تعینات ہونے پر عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے خوش آمدید ۔امید کرتے ہیں
آپ کے آنے سے یہاں کے جرائم ختم ہو جاینگے ۔ جتنے بھی چٹی دلال جو چوکی کا رخ کرتے ہیں اب ان کا داخلہ بند ہوگا میرٹ پر فیصلہ
ہوگاچوکی مہر ے والا میں انچا رج نعمان طاہر کی مہر ے والا پریس کلب کے ساتھ میٹنگ انہوں نے کہا کے مہرے والا کا علاقہ
بہت بڑ ا ہے اور پولیس کا سٹاف بہت کم ہے جس کی وجہ سے کافی مشکل ہوتی ہے عوام کی خدمت کے لیے پولیس ہر وقت تیار
رہتی ہے وارداتوں میں کافی حد تک کمی ہو گئی ہے کوشش کر رہے ہیں کہ جرائم کو مکمل کنٹرول کر سکیں عوام اور مہرے والا
کے میڈیا کے دوستوں کا تعاون بہت ضروری ہے ۔مزید انہوں نے کہا کے یہاں سٹاف کی کمی ہے اپنے DPO سے اپیل کرتے ہیں کے نفری
زیادہ ہو اور عوام کے خدمت مزید کر سکیں ۔۔جب سے یہاں تعینات ہوا ہوں چٹی دلالو ں کا آنا بند ہو گیا ہے کوئی بھی قانون سے بالا
تر نہیں کوئی سیاسی اثر رسو خ نہیں ہے کہا ہے کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت ان چوکی مہرےوالہ کے دروازے عام عوام کے لئے ہمہ
وقت کھلے ہیں عوام بلاجھجک میرے دفتر آ کر اپنی مسائل بارے آگاہ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں آنے والے سائلین
سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ خلق خدا کی خدمت کرکے جو سکون ملتا ہے وہ دنیا کے کسی اور کام میں نہیں وہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ملے گی ۔