شہری نے موٹر سائیکل کو ’جہاز‘ بنایا، ویڈیو وائرل

موٹر سائیکل سواروں آپ نے اکثر تین سے زائد افراد کو تو بیٹھے ہوئے اکثر دیکھا ہوگا لیکن کیا کبھی آپ نے

موٹر سائیکل کو جہاز بناتے ہوئے دیکھا ہے؟ یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایم ایل اے جے وردھن سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویتر

پر ایکویڈیو شیئر کی جس میں کیپشن لکھا گیا ہے کہ ’جب حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آسمان

پر لے گئیتو عوام نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی شہری نے اپنی موٹر سائیکل کو جہاز بناتے ہوئے اس کے سائیڈ میں

لکڑی کےتختے لگایے تاکہ گھر کے دیگر افراد کو بھی سواری کرائی جاسکے۔

جہاز نما موٹر سائیکل پر ایک دو نہیں بلکہ نو افراد بیٹھے ہوئے ہیں اور کمال مہارت سے موٹر سائیکل کا

توازنبھی برقرار رکھا ہوا سفر کرنے میں مصروف ہے۔

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر پانچ خواتین اور چار بچے سوار ہیں اور ان میں سے کسی

نے بھی ہیلمٹ نہی پہن رکھا ہے۔

موٹر سائیکل سوار کا یہ اقدام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، صارفین اسے موٹر سائیکل جہاز قرار دے رہے

ہیں اورکچھ صارفین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کو چاہیے کہ اپنی اور گھر والوں کی

زندگی کو خطرے میں نہ ڈالے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *