یوٹیلیٹی اسٹورزپر مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا

نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

اے آر پی نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپرقیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کا

اطلاقفوری طور پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق برانڈڈ اشیا پر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جس میں مختلف برانڈکی950گرام

چائے کی قیمت میں  100سے 210 روپے،  کافی کے 100 گرام جار کی قیمت میں 50روپے، بچوں کے 500 گرام

فارمولا دودھ کی قیمت میں 60 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایک کلو کپڑے دھونےکے پاوڈر کی قیمت میں 10 روپے، 300 گرام کسٹرڈ کے پیکٹ کی

قیمت میں 5 روپے، 300 گرام کارن فلور کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا۔

 

مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسی طرح  شہد کی 250 گرام کی قیمت میں95روپے تک اضافہ کیا گیا جبکہ ایک لیٹرملٹی پلپرز کلینر کی

قیمت46 روپے اور پیکٹ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان بھر میں قائم یوٹیلٹی اسٹورز پر اب نئی قیمت پر درج بالا اشیا دستیاب ہوں گی۔

 

یا درہے کہ اس سے قبل 15 اکتوبر کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں40 سے 1090روپے

تک کا اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *