شادی کے موقع پر دلہن کے بھائی نے دلہا کو قتل کردیا

آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں شادی کے موقع پر دلہن کے بھائی نے دُلہا کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق شادی کے روز دلہا کی ہلاکت کا واقعہ میرپور کے علاقے منگلا ہملٹ میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ رخصتی کے وقت دلہن کے بھائی کا دوست گھر میں داخل ہوا تو دلہا نے اعتراض کیا جس پر

دلہن کے بھائی نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دلہا جاں بحق ہوگیا اور ملزم کا دوست زخمی ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *