سعودی عرب: براہ راست پروازیں، بڑی خوش خبری متوقع!

ریاض: سعودی عرب میں اندرون مملکت پروازوں کی ٹکٹوں میں کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کے بعد

کرایوں میں کمی کے امکانات روشن ہوگئے جبکہ مختلف ریجنوں کیلئے براہ راست پروازوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی مجلس شوری کے رکن انجینئرابراہیم آل دغریر نے اجلاس کے دوران تجویز پیش

کی کہ اندرون مملکت سعودی ایئرلائن کے کرایوں میں تخفیف کی جائے۔ اہم بیٹھک کی صدارت نائب نگران شوری

کونسل ڈاکٹر مشعل بن فھم السلمی نے کی اس دوران دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

آن لائن جلاس میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے جبکہ ارکان نے متعدد اصلاحی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔

انجینئرابراہیم نے اپنی تجاویز میں کہا کہ اندرون مملکت سعودیہ ایئر کے کرایوں پر نظرثانی کی جائے تاکہ اس سے

ان مسافروں کو فائدہ ہو جو مسلسل اندرون مملکت مختلف اغراض کےلیے سفر کرتے ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ اس سہولت سے طلبا بھی مستفید ہوسکیں گے جبکہ ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول پر بھی

غور کرنے کی ضرورت ہے، پروازوں کی تاخیر کا معاملہ حل کرنا بھی لازمی ہے۔ شوری کے رکن ڈاکٹر فیصل

طمیحی نے اپنی تجویز میں کہا کہ سول ایوی ایشن جازان، ریاض اور جدہ کے مابین پروازوں کی

تعداد میں بھی اضافہ کرے۔

دریں اثنا ڈاکٹرسلطانہ البدیوی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ سول ایوی ایشن شمالی ، مشرقی

اور جنوبی ریجنز کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *