’سیالکوٹ واقعہ باعث شرم ہے، ذمہ داروں کو سزا ہوگی‘

وزیراعظم عمران خان کا سیالکوٹ واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کے لیے باعث شرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں،

کوئی غلطی نہیں ہوگی، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ واقعے سے متعلق گرفتاریاں جاری ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان

نے سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لے کر پنجاب حکومت سے رابطہ کیا اور تمام تفصیلات طلب کیں ہیں

دریں اثنا پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیالکوٹ میں تقریباً

صبح  11 بجے واقعہ پیش آیا،  پولیس کو بیس منٹ بعد ہی اطلاع موصول ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا سیالکوٹ‌ واقعے کا نوٹس، پچاس گرفتار

انہوں نے بتایا تھا کہ کمشنر سیالکوٹ اور آر پی و گوجرانوالہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، اگر پولیس کی

غلفت نظر آئی تو افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیج حاصل کر کے 50 کے قریب مشتعل افراد

کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ آج صبح سیالکوٹ کے علاقے وزیرآباد میں قائم فیکٹری کے غیرملکی منیجر پرانتھا کمارکو ملازمین نے

وحشیانہ تشدد کر کے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے، جس کے بعد  جنونی ہجوم میں

شامل مشتعل افراد نے لاش کو نذر آتش کردیا۔

 

فیکٹری انتظامیہ کے مطابق پرانتھاکمارا کا تعلق سری لنکا سے تھا جبکہ وہ گزشتہ 9سال سے

لیدر فیکٹری میں بطور جنرل مینیجر اپنے امور انجام دے رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *