راولپنڈی میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی
راولپنڈی میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی، مری روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
سکستھ روڈ، چاندنی چوک، لیاقت باغ، مری چوک اور کمیٹی چوک پر مزید کنٹینرز کھڑے کردیے گئے ہیں۔
راولپنڈی میٹرو بس سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے۔
علاوہ ازیں راولپنڈی مری روڈ کے اطراف کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔ مختلف علاقوں میں رکاوٹوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔