ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد : پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 10اشیا کی

قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس

میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتےکےدوران 22 اشیاضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زندہ مرغی کی قیمت میں7روپے3پیسےکااضافہ ہوا ، زندہ مرغی کی

فی کلوقیمت221روپےتک پہنچ گئی، اسی طرح رواں ہفتے 20کلو آٹے کا تھیلا 12روپے11پیسے

مہنگا ہوگیا ، جس کے بعد آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت1234روپے تک جا پہنچی۔

 

گزشتہ ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت 1روپیہ32پیسےکااضافہ کے ساتھ 108.43روپےگی

کلو ہوگئی جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں 5روپے سے زائد کا اضافہ

ہوا اور فی درجن انڈوں کی قیمت 175 روپے سے زائد ہو گئی۔

 

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کا گھریلوسلنڈرمہنگاہوکر1917روپے کا ہوگیا ،

گھی کااڑھائی کلو کاٹین7روپے95پیسے مہنگا ہوکر 870روپے29 پیسے کا ہو گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کےدوران10اشیاکی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی، گزشتہ ہفتے

پیازفی کلو4روپے55پیسےکی کمی ریکارڈکی گئی، جس کے بعد فی کلو پیازکی

قیمت 58روپے43کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

اسی طرح گزشتہ ہفتےکےدوران ٹماٹرکی فی کلوقیمت میں12روپے47پیسےکی کمی

کے ساتھ 54روپے65پیسےریکارڈکی گئی، دال مونگ کی قیمت میں 4روپے فی کلو

کمی، دال چناکی فی کلوقیمت میں1روپیہ83 پیسےکمی ریکارڈہوئی۔

 

ادارہ شماریات نے بتایا کہ دودھ ، خشک لکڑی سمیت19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *